Brailvi Books

فیضانِ چہل احادیث
21 - 118
فریبی ، مکّار اور دھوکے باز، آخرِ زمانہ میں بڑا دجّال نکلے گا ،اس سے پہلے چھوٹے دجّال ہوں گے ۔اس حدیث میں حدیث گھڑنے والوں کی طرف اشارہ ہے اور اس کلامِ مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کے مخاطب یا تو صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم ہیں یا قیامت تک آنے والے علماء کہ جن کو حدیث کی واقفیت ہو کیونکہ اگر کوئی جاہل کسی حدیث کو نہ سنے تو یہ اس کا اپنا قصور ہے نہ کہ سُنانے والے کا ۔ اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ حدیث گھڑنا سخت جرم ہے اور گھڑنے والا سخت مجرم کہ نبی پاک صاحب ِ لولاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے اسے دجّال وکذّاب فرمایا ہے ۔یہ بھی معلوم ہوا کہ بدمذہبوں کی صحبت سے بچنا ازحد ضروری ہے کیونکہ ان کی صحبت مسلمان کو ایمان جیسی انمول دولت سے محروم کرسکتی ہے ۔     (ماخوذاز مراٰۃ المناجیح ج۱،ص۱۵۸)

    بدمذہبو ں کے بارے میں تفصیل جاننے کے لئے ان کتب کامطالعہ مفید ثابت ہوگا :

(۱)تمہیدالایمان(از امام اہلسنّت الشاہ مولانا احمدرضاخان علیہ رحمۃالرحمن)

(۲) حُسام الحرمین (از امام اہلسنّت الشاہ مولانا احمدرضاخان علیہ رحمۃالرحمن)

(۳)بہارشریعت حصہ اوّل(از صدرالشریعہ بدرالطریقہ مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ رحمۃ اللہ الغنی)

(۴)الحق المبین (ازغزالی  دوراں مولانا احمدسعید کاظمی علیہ رحمۃاللہ القوی)

(۵)جاء الحق (ازحکیم الامت مفتی احمد یارخان نعیمی علیہ رحمۃاللہ الغنی)