Brailvi Books

فیضانِ چہل احادیث
19 - 118
ہونے کے مستحق ہیں اور خاص کر اس صورت میں زیادہ محبوب ہیں کہ آپ محبوبِ حقیقی یعنی خدا تعالیٰ کی طرف سے رسول ہیں اور خدا تک پہنچانے والے اور اس کی بارگاہ میں عزت و عظمت والے ہیں۔
    (مرقاۃ المفاتیح شرح مشکوٰۃالمصابیح،ج ۱،ص۱۴۵)
فکرمدینہ:
    کیا آج آپ نے اپنے شجرہ کے کچھ نہ کچھ اَوراد اور کم از کم ۳۱۳ بار دُرُود شریف پڑھ لئے ۔    

دعا:

    یاربِّ مصطَفٰے عَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ! ہمیں سچّا عاشِقِ رسول بنا۔ یااللہ! عَزَّوَجَلّ ہمیں مَدَنی انعامات کا عامل بنا یا اللہ!عَزَّوَجَلّ ہماری بے حِساب مغفِرت فرما۔یا اللہ! عَزَّوَجَلَّ ہمیں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں اِستِقامت عطا فرما۔ یااللہ! عَزَّوَجَلَّ اُمَّتِ  محبوب (صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ) کی بخشش فرما ۔اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
Flag Counter