فیضانِ چہل احادیث |
عَنْ أَنَسِ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللہِ لَایُؤْمِنُ أَحَدُکُمْ حَتّٰی أَکُوْنَ أَحَبَّ اِلَیْہِ مِنْ وَّالِدِہٖ وَ وَلَدِہٖ وَالنَّاس أَجْمَعِیْنَ
حضرتِ انس سے روایت ہے کہاانہوں نے( کہ) فرمایا اللہ کے رسول(نے) ایمان والا نہیں تم میں سے کوئی بھی یہاں تک کہ میں ہوجاؤں زیادہ محبوب اس کی طرف(اسے) اس کے والدین سے اور اس کی اولاد سے اور تمام لوگوں سے
بامحاورہ ترجمہ: حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا،کہ کوئی شخص اس وقت تک مومن نہیں ہوسکتا جب تک میں اس کے نزدیک اس کے ماں،باپ،اولاد اور تمام لوگوں سے زیادہ محبوب نہ ہوجاؤں۔
(صحیح البخاری،کتاب الایمان،باب حب الرسول من الایمان ،الحدیث۱۵،ج ۱ ، ص ۱۷)
وضاحت:
یہاں مومن سے مراد مومن ِ کامل ہے ۔(مرقاۃ المفاتیح ،ج۱،ص۱۴۴)اور سرکارِ مدینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے زیادہ محبوب ہونے کامطلب یہ ہے کہ حقوق کی ادائیگی میں سرکار صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو اونچا مانے اس طرح کہ آپ (صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم)کے لائے