| فیضانِ چہل احادیث |
عَنْ ثَوْبَانَ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللہِ أَیُّمَاامْرأَۃٍ سَئَلَتْ زَوْجَھَا طَلَاقًا فِیْ غَیْرمَابَاسٍ فَحَرَامٌ عَلَیْھَا رَائِحَۃُ الْجَنَّۃِ
حضرت ثوبان سے(روایت ہے)کہا(انہوں نے) فرمایا اللہ کے رسول(نے) جو کوئی عورت سوال کرے اپنے شوہر(سے)طلاق(کا)بغیر کسی وجہ کے توحرام(ہے) اس(عورت)پر خوشبو جنت(کی)
بامحاورہ ترجمہ: حضرت ثوبان رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایاکہ جو عورت بغیر کسی عذرِ معقول کے شوہر سے طلاق مانگے اس پر جنت کی خوشبو حرام ہے۔
(سنن ابی داود،کتاب الطلاق،باب فی الخلع،الحدیث۲۲۲۶،ج۲،ص۳۹۰)
وضاحت:
یہاں وہ عورت مراد ہے جو بغیر سخت تکلیف کے طلاق مانگے۔''ایسی عورت کا جنت میں جانا تو کیا ہوگا وہاں کی خوشبو بھی نہ پائے گی''اس سے مراد ہے اُولیٰ داخلہ(یعنی اوّلاً ہی جنت میں داخل ہونا) ورنہ آخر کار سارے مومن جنت میں پہنچیں گے اگرچہ کیسے ہی گناہگار ہوں۔
(مراٰۃ المناجیح، ج ۵،ص۱۱۲)