Brailvi Books

فیضانِ چہل احادیث
112 - 118
رجعت کرسکتا ہے خواہ عورت راضی ہو یا نہ ہو۔ہاں اگرعدت گزر جائے اور رجعت نہ کرے تو اس وقت نکاح سے نکلے گی،مگر شوہر پھر بھی عورت کی مرضی سے نکاح کرسکتا ہے،حلالہ کی ضرورت نہیں۔

( 2)بائن:وہ جس سے عورت فی الفور نکاح سے نکل جاتی ہے۔عورت کی مرضی سے شوہر عدت کے اندر نکاح کرسکتا ہے اور عدت کے بعد بھی۔حلالہ کی ضرورت نہیں۔    

(3)مغلظہ:وہ کہ عورت فوراً نکاح سے نکل بھی گئی اور اب عورت بغیرحلالہ شوہر اول کیلئے جائز نہ ہوگی۔
 (ماخوذ از انوار الحدیث،ص۳۲۶،۳۲۷،بہار شریعت، حصہ۸، ص۵ )
مسئلہ:    اگر عورت حاملہ ہوتو بھی طلاق واقع ہوجائے گی۔
 (ماخوذازبہار شریعت، حصہ۸، ص۵ )
دعا:

    یاربِّ مصطَفٰے عَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ! ہمیں مَدَنی انعامات کا عامل بنا ۔ یا اللہ!عَزَّوَجَلّ ہماری بے حِساب مغفِرت فرما۔یا اللہ ! عَزَّوَجَلَّ ہمیں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں اِستِقامت عطا فرما۔یا اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں سچّا عاشِقِ رسول بنا۔یااللہ ! عَزَّوَجَلَّ اُمَّتِ محبوب (صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ) کی بخشش فرما ۔اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
Flag Counter