| فیضانِ چہل احادیث |
میں آرہے تھے تو اللہ کے رسول عزوجل وصلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے(ہم دونوں سے)فرمایاکہ پردہ کرلو۔(حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالی عنہما فرماتی ہیں کہ)میں نے عرض کیا یارسول اللہ ! عزوجل و صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کیا وہ نابینا نہیں ہیں؟وہ ہمیں نہیں دیکھ سکیں گے۔سرکار صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :کیا تم دونوں بھی نابینا ہوکیا تم انہیں نہیں دیکھو گی؟
(جامع الترمذی،کتاب الادب، باب ماجاء فی احتجاب النساء من الرجال،الحدیث۲۷۸۷، ج۴، ص ۳۵۶ )
وضاحت:
عورت و مرد پر دو طرفہ پردہ واجب ہے کہ نہ تو مرد اجنبی عورت کو دیکھے نہ اجنبی عورت مرد کو۔
(مراٰۃ المناجیح، ج ۵،ص۲۰)
عورت کا اجنبی مرد کی طرف نظر کرنے کا وہی حکم ہے جو مرد کا مرد کی طرف نظر کرنے کا ہے یعنی ناف کے نیچے سے گھٹنے تک نہیں دیکھ سکتی باقی اعضاء کی طرف نظر کر سکتی ہے بشر طیکہ عورت کو یقین کے ساتھ معلوم ہوکہ اس کی طرف نظر کرنے سے شہوت پیدا نہیں ہوگی اور اگر شہوت کا معمولی ساشبہ بھی ہوتو نظر نہیں کرسکتی،نظر کرے گی تو گنہگار ہوگی۔
(اسلامی اخلاق وآداب ،ص۹۶)(بہار شریعت ،حصہ۱۶،ص۷۶)
دعا:
یاربِّ مصطَفٰے عَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ! ّہمیں مَدَنی انعامات کا عامل بنا۔ یا اللہ!عَزَّوَجَلّ ہماری بے حِساب مغفِرت فرما۔یا اللہ ! عَزَّوَجَلَّ ہمیں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں اِستِقامت عطا فرما۔یا اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں سچّا عاشِقِ رسول بنا۔یااللہ ! عَزَّوَجَلَّ اُمَّتِ محبوب (صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ) کی بخشش فرما ۔اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم