| فیضانِ چہل احادیث |
عَنْ اُمِّ سَلَمَۃَ أَنَّھَا کَانَتْ عِنْدَ رَسُوْل اللہِ وَمَیْمُوْنَۃُ قَالَتْ أَقْبَلَ ابْنُ اُمِّ مَکْتُوْمٍ فَدَخَلَ عَلَیْہِ وَذَلِکَ بَعْدَمَااُمِرْنَا بِالْحِجَابِ یَارَسُوْلَ اللہِ أَلَیْسَ ھُوَ أَعْمٰی لَایُبْصِرُنَاولَایَعْرِفُنَا فَقَالَ رَسُوْلُ اللہِ أَفَعُمْیَا؟ وَاِنْ أَنْتُمَااَلَسْتُمَا تُبْصِرَانِہٖ
حضرت ام سلمہ سے(روایت ہے کہ ) بیشک وہ(امِ سلمہ)تھیں پاس اللہ کے رسول(کے) اور میمونہ(بھی تھیں)کہا آئے سامنے سے اُم مکتوم کے بیٹے (اور)سرکارصلی اللہ عليہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور اس وقت ہمیں (یعنی عورتوں کو )پردے کا حکم مل چکا تھا تو فرمایا اللہ کے رسول نےپردہ کرلو تم دونوں ان سے تو میں نے عرض کی اے اللہ کے رسول (صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم) کیا نہیں(ہیں) یہ(ابن ام مکتوم) نابینا نہ دیکھ پائیں،نہ ہمیں جان پائیں تو فرمایا اللہ کے رسول نے کیا تم دونوں بھی نابینا ہو؟ اور کیا تم دونوں نہیں دیکھتی ہو ان کو
بامحاورہ ترجمہ: حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالی عنہما سے روایت ہے کہ میں اور حضرت میمونہ رضی اللہ تعالی عنہاسرکار صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر تھیں کہ(ایک نابینا صحابی)حضرت ابن اُمِّ مکتوم رضی اللہ تعالی عنہ سامنے سے حضور صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کی خدمت