Brailvi Books

فیضانِ چہل احادیث
109 - 118
اَلْحَدِیْثُ السابع والثلاثون 	اجنبیہ عورت کے سا تھ تنہائی؟
عَنْ عُمَرَ عَن النَّبیِّ قال لَا یَخْلُوَنَّ رَجلٌ بِامْرَأَۃٍ اِلَّا کَانَ ثَالِثَھُمَا الشَّیْطَانُ
حضرت عمر نبی صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ عليہ وسلم نے فر مایا ہرگز تنہا  نہیں ہوگا کوئی مرد کسی عورت کیساتھ مگر ہوتا ہے ان میں تیسرا شیطان
بامحاورہ ترجمہ: حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایاکہ کوئی مرد کسی اجنبیہ عورت کیساتھ تنہائی میں جمع نہیں ہوتا لیکن اس حال میں کہ وہاں دو کے علاوہ تیسرا شیطان بھی ہوتا ہے۔
 (جامع الترمذی،کتاب الرضاع،باب ماجاء فی کراھیۃ الدخول علی المغیات،الحدیث۱۱۷۴،ج۲،ص۳۹۱)
وضاحت:
    جب کوئی شخص اجنبی عورت کے ساتھ تنہائی میں ہوتا ہے خواہ دونوں کیسے ہی پاکباز ہوں اور کسی مقصد کے لئے جمع ہوں شیطان دونوں کو برائی پر ضرور اُبھارتا ہے اور دو نوں کے دلوں میں ضرور ہیجان پیدا کرتا ہے خطرہ ہے کہ زنا واقع کرادے اس لئے ایسی خلوت سے بہت ہی احتیاط چاہیئے ،گناہ کے اسباب سے بھی بچنا چاہے،بخار روکنے کیلئے نزلہ و زکام روکو۔
 (مراٰۃ المناجیح، ج ۵،ص۲۱)
    اجنبیہ عورت کے ساتھ خلوت یعنی دونوں کا ایک مکان میں تنہا ہونا حرام
Flag Counter