Brailvi Books

فیضانِ چہل احادیث
106 - 118
اپنی عقل زیادہ معلوم ہوتے ہیں۔ سرکارصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کا یہ فرمان بالکل دیکھنے میں آ رہا ہے بعض لوگ اپنی خوبصورت بیویوں سے متنفر ہوتے ہیں دوسری بد صورت عورتوں پر فریفتہ۔
(مراٰۃ المناجیح، ج ۵،ص۱۶،۱۷)
    آزاد عورتوں کیلئے منہ کی ٹکلی اور دونوں ہتھیلیوں اور پاؤں کے تلوؤں کے سوا سارا بدن عورت ہے۔غیر محرموں سے ان اعضاء کے سوا پورا بدن چھپانا فرض ہے،بلکہ جو ان عورت کو غیرمَردوں کے سامنے منہ کھولنا بھی منع ہے۔سر کے لٹکے ہوئے بال اور گردن اورکلائیاں بھی عورت ہیں ان کا چھپانا بھی فرض ہے۔
( ماخوذازبہار شریعت،حصہ۳،ص۴۸،۴۹)
مدینہ :مزید تفصیل کے لئے شیخ طریقت امیرِ اہلسنت مدظلہ العالی کی تالیف ''پردے کے بارے میں سوال جواب ''کا مطالعہ کیجئے ۔

دعا:    یاربِّ مصطَفٰے عَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ! ہمیں مَدَنی انعامات کا عامل بنا ۔ یا اللہ!عَزَّوَجَلّ ہماری بے حِساب مغفِرت فرما۔یا اللہ ! عَزَّوَجَلَّ ہمیں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں اِستِقامت عطا فرما۔یا اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں سچّا عاشِقِ رسول بنا۔ یااللہ ! عَزَّوَجَلَّ اُمَّتِ محبوب (صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ) کی بخشش فرما ۔اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
Flag Counter