| فیضانِ چہل احادیث |
عَنْ ابْنِ مَسْعُوْدٍ عَن النَّبیِّ قَالَ أَلْمَرْءَ ۃُ عَوْرَۃٌ فَاِذَا خَرَجَتِ اسْتَشْرَفَھَا الشَّیْطَانُ
حضرت ابن مسعود سے(روایت کرتے ہیں ) نبی(صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم ) سے فرمایا عورت پردہ میں رکھنے کی چیزہے توجب وہ(عورت)نکلتی ہے نگاہ اٹھا کر دیکھتا ہے اس(عورت)کو شیطان
بامحاورہ ترجمہ: حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول عزوجل وصلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایاکہ عورت عورت ہے یعنی پردے میں رکھنے کی چیز ہے جب وہ باہر نکلتی ہے تو شیطان اس کوگھورتا ہے۔
(جامع الترمذی،کتاب النکاح،باب ۱۸،الحدیث۱۱۷۶،ج۲،ص۳۹۲)
وضاحت:
عورت کے معنی ہیں
''مَایُعَارُ فیِ اِظْہَارِہِ''
یعنی جس کا ظاہر ہونا قابلِ عار و شرم ہو ،عورت کا بے پردہ رہنا میکے والوں کے لئے بھی ننگ وشرم ہے اور سسرال والوں کے لئے بھی۔استشراف کے معنیٰ ہیں ''کسی چیز کو بغور دیکھنا یا اس کے معنیٰ ہیں لوگوں کی نگاہ میں اچھا کر دینا تاکہ لوگ اسے بغور دیکھیں۔''عورت جب بے پردہ ہو تی ہے تو شیطان لو گوں کی نگاہ میں اسے بھلی کر دیتا ہے کہ وہ خواہ مخواہ اسے تکتے ہیں ،مثل مشہور ہے کہ پرائی عورت اور اپنی اولاد اچھی معلوم ہوتی ہے اور پرایا مال اور