| فیضانِ چہل احادیث |
مانعِ شرعی: مثلاً عورت کا حیض ونفاس میں ہونا۔یا ان میں سے کسی کا رمضان کا روزہ دار ہونا۔ مانعِ حسّی: مثلاً مرد کا بیمار ہونایاعورت کا اس حد تک بیماری میں مبتلا ہونا کہ وطی سے ضرر کا صحیح اندیشہ ہو۔ مانعِ طبعی: مثلاً وہاں کوئی تیسرا موجود ہو۔
(ماخوذ از بہار شریعت ،حصہ۷ ،ص۶۰)
دعا:
یاربِّ مصطَفٰے عَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ! ہمیں مَدَنی انعامات کا عامل بنا۔ یا اللہ!عَزَّوَجَلّ ہماری بے حِساب مغفِرت فرما۔یا اللہ ! عَزَّوَجَلَّ ہمیں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں اِستِقامت عطا فرما۔یا اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں سچّا عاشِقِ رسول بنا۔یااللہ ! عَزَّوَجَلَّ اُمَّتِ محبوب (صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ) کی بخشش فرما ۔اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم