Brailvi Books

فیضانِ چہل احادیث
101 - 118
اَلْحَدِیْثُ الثالث والثلاثون	 شوہر کی اطاعت
عَنْ أَبی ھُرَیْرَۃَ عَنِ النَّبِیّ قَالَ لَوْ کُنْتُ اٰمرًااَحدًا أَنْ یَّسْجُدَ لِاَحَدٍ لَاَمَرْتُ الْمَرْأَۃَ أَنْ تَسْجُدَ

لِزَوْجِھَا
حضرت ابوہریرہ (روایت کرتے ہيں) نبی سے فرمایا اگر میں حکم دیتاکسی کو کہ وہ سجدہ کرے  کسی کو تومیں ضرور حکم دیتا  عورت(کو) کہ سجدہ کرے وہ(عورت) اپنے شوہر کو
بامحاورہ ترجمہ: حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول عزوجل وصلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایاکہ اگر میں کسی کو حکم دیتا کہ وہ اللہ تعالیٰ کے سواکسی(دوسرے)کو سجدہ کرے تو عورت کو ضرور حکم دیتا کہ وہ اپنے شوہر کو سجدہ کرے۔
 (جامع الترمذی،کتاب الرضاع،باب ماجاء فی حق الزوج،الحدیث۱۱۶۲،ج۲،ص۳۸۶)
وضاحت:
    سجدہ  عبادت کفر ہے اورسجدہ تعظیم حرام،دوسری شریعتوں میں بندوں کو سجدہِ تعظیم جائز تھا۔اس حدیث سے معلوم ہوا کہ حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم مالک ِ احکام ہیں جبھی تو فرماتے ہیں کہ اگر میں کسی کو سجدہ کا حکم دیتا۔یہ بھی معلوم ہوا کہ خاوند کے حقوق بہت زیادہ ہیں اور عورت اس کے احسانات کے شکریہ سے عاجز ہے اسی لئے خاوند ہی اس کے سجدے کا مستحق ہوتا۔ خاوند کی اطاعت و تعظیم اشد ضروری ہے اس کی ہر جائز تعظیم کی جائے۔
 (مراٰۃ المناجیح، ج ۵،ص۹۷)
Flag Counter