| فیضانِ بسم اللہ |
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس نے مجھ پر دس مرتبہ صبح اور دس مرتبہ شام درود پاک پڑھا اُسے قِیامت کے دن میری شفاعت ملے گی۔
شرابی کی بخشش ہوگئی
ایک نیک آدمی نے اپنے بھائی کونشہ کرنے کے باعث اپنے پاس بلا کر سزا دی ، واپَسی میں وہ پانی میں ڈوب کرفوت ہوگیا۔جب اُسے دفْن کرچکے تواُسی رات اُس نیک شخص نے خواب دیکھاکہ اس کا مرحوم بھائی جنّت میں ٹہل رہاہے۔اُس نے پوچھا ، تُو توشرابی تھااورنَشہ ہی کی حالت میں مَرا پھر تجھے جنّت کیسے نصیب ہوئی ؟ وہ کہنے لگا،''آپ سے مارکھانے کے بعدجب میں واپَس ہواتوراہ میں ایک کاغذدیکھاجس پر
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
تحریرتھا،میں نے اسے اٹھایا اور نگل لیا۔پھر پانی میں گر گیا اور دم نکل گیا۔جب قَبْر میں پہنچا تو منکَرنکَیر کے سُوالات پرمیں نے عرض کیا ، آپ مجھ سے سُوالات فر ما رہے ہیں،حالانکہ میرے پیارے پَروَرْدگار عَزَّوَجَلَّ کاپاک نام میرے پیٹ میں موجودہے ۔اتنے میں غیب سے آواز آئی،
صَدَقَ عَبْدِی قَدْغَفَرْتُ لَہ ٗ
یعنی میرابندہ سچ کہتاہے بے شک میں نے اِسے بخْش دیا۔
(نُزھَۃُالمجالس ج اوّل ص۲۷)
اﷲ عَزَّوّجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد
تُوبُوا اِلَی اللہ! اَسْتَغْفِرُاللہ
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد