Brailvi Books

فیضانِ بسم اللہ
94 - 167
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس نے مجھ پر دس مرتبہ صبح اور دس مرتبہ شام درود پاک پڑھا اُسے قِیامت کے دن میری شفاعت ملے گی۔
    اعلیٰحضرت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے بھائی جان حضرت مولیٰنا حسن رضا خان علیہ رحمۃ الحنّان یوں اظہارِ تمنّا کرتے ہیں۔  ؎
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !            صلَّی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد
وَسَوسہ: گَٹَر پھر گَٹَر ہوتا ہے اِس کا ڈھکَّن چومنا سخت مُعُیوب ہے۔

علاجِ وَسوَسہ: گَٹَر کا ڈھکَّن اوپر ہوتا ہے مَواد اندر۔ سوکھے ہوئے ڈھکَّن کو جس پر نَجاست کا کوئی ظاہِری اثر نہ ہو اس کو ناپاک کہنے کی کوئی وجہ نہیں ، لھٰذا مدینۃُ المنوّرہ
زادَھَااللہُ شَرَفًا
کے المدینہ لکھے ہوئے سُوکھے ہوئے ڈھکَّن کوعشق ومستی میں چومنے کو
اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ
دنیا کا کوئی بھی مفتی اسلام ناجائز نہیں کہے گا۔ سرکارِ والا تبار، مدینے کے تاجدار صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مقدَّس دیار کے ڈھکَّن پر لکھے ہوئے المدینۃ کو چُومنا اور مستی میں جھومنا صِرْف عاشقانِ مدینہ
کَثَّرَ ھُمُ اللہُ تعالیٰ
کا حصّہ ہے۔ میٹھے میٹھے مصطفٰے صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے دیوانو، مدینے کے مَستانو اور شمعِ بزمِ رسالت کے پروانو۔ جھوم جھوم کر کہے  ؎
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !            صلَّی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد
Flag Counter