Brailvi Books

فیضانِ بسم اللہ
89 - 167
فرمانِ مصطَفٰے:(صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم )جس کے پاس میرا ذکر ہوا اور اس نے مجھ پر دُرُود شریف نہ پڑھا اُس نے جفاء کی۔
حُضُورپُرنور،شاہِ غَیور،شافِعِ یومُ النُّشُور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ایک جگہ سے گزرے جہاں زمین پرکچھ لکھاہواتھا۔سرکار ِ عالی وقارصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے قریب بیٹھے ہوئے نوجوان سے اِستِفْسار فرمایا ، ''یہ کیالکھاہواہے؟''اس نے عرض کی،''بسم اﷲ ''فرمایا ،''ایساکرنے والے پر لعنت ہو،بسم اﷲکواسکی جگہ پرہی رکھو۔''
 (الد رالمنثور ج۱ ص۲۹)
                ازخدا    خواہیم    توفیقِ    ادب

                بے ادب مَحروم گَشْت از فضلِ ربّ

(ہم اللہ عَزَّوَجَلَّ سے اَدب کی توفیق کے طلبگار ہیں کہ بے اَدَب فضلِ ربّ عَزَّوَجَلَّ سے محروم ہو کر در بدر ذلیل و خوار پھرتا ہے ۔ )
ہر زَبان کے حُرُوف کی تعظیم کیجئے
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!زمین پر کسی بھی زَبان میں کوئی لَفظ نہیں لکھنا چاہے بعض اوقات لوگ سمجھتے ہیں کہ انگریزی زَبان کا اَدَب کرنے کی ضَرورت نہیں ہے۔ یہ ان کی سخْت غَلَط فہمی ہے۔ غور تو فرمایئے! اگر انگریزی میں ALLAH
لکھاہو گا تو کیا آپ ادَب نہیں کریں گے ؟ کریں گے اور یقینا کریں گے ۔یہاں تک کہ اگر توہین کی نیّت سے مَعاذَاللہ اس پر پاؤں رکھ دے یا پٹخ دے تو کافِر ہو جائیگا۔ بَہَر حال اِنگریزی اور دنیا کی ہر زَبان کے حُرُوف کا ادب کرنا چاہے۔ تفسیرِ کبیرشریف جلد اوّل ص۳۹۶کے مطابِق ، دنیا میں بولی
Flag Counter