Brailvi Books

فیضانِ بسم اللہ
86 - 167
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جو شخص مجھ پر درود پاک پڑھنا بھول گیا وہ جنت کا راستہ بھول گیا۔
اِتِّفاق سے وُہی مچھلی جال میں پھنس گئی ،اُس نے لاکروزیرکوتحفۃًدیدی،وزیرنے پکانے کیلئے لڑکی کے حوالے کی۔اُس نے
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
کہہ کرمچھلی لی ، جب
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
کہہ کراُس کاپیٹ چاک کیاتواُس میں سے اَنگوٹھی نکل پڑی، اُس نے
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
پڑھ کرجیب میں ڈال لی اورمچھلی پکا کر باپ کے آگے رکھ دی۔کھاناکھانے کے بعدجب دربار کا وَقْت آیا ، باپ نے لڑکی سے اَنگوٹھی طَلَب کی۔اُس نے
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
پڑھ کرجیب سے نکال کرد ید ی ۔ باپ یہ دیکھ کرحیران وشَشْدررَہ گیا اور اﷲ عَزَّوَجَلَّ نےبسم اﷲکی دیوانی کوقتل سے محفوظ فرمالیا۔(لَمْعانِ صُوفِیَاء)اﷲ عَزَّوّجَلَّ کی اُس پر رَحْمت ہو اور اُس کے صَدقے ہماری مغفِرت ہو۔
بسم اللہ لکھنےکی فضیلت
حضرتِ سیِّدُنااَنَس ر ضی اﷲتعالیٰ عنہ سے رِوا یت ہے کہ اللہ کے مَحْبوب ، دانائے غُیُوب ، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیُوب عَزَّوَجَلَّ و صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا،''جس نے اﷲ عَزَّوَجَلَّ کی  تَعظِیم کیلئے عُمدہ شَکْل میں
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
تحریر کیا اﷲعَزَّوَجَلَّ اُسے بَخْش دے گا۔''
    (الدُّرُّالْمَنْثُورج ۱ ص۲۷)
    سرکارِ اعلیٰحضرت، امامِ اہلسنّت مولیٰنا شاہ احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمٰن کے
Flag Counter