مُشکلیں حل ہوں گی ان شاءاللہ عزّوجل
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! جب بھی بیماری، قرضداری، مقدّمہ بازی دشمن کی طرف سے ایذا رسانی، بے رُوزگاری یا کوئی سی بھی آفتِ نا گہانی آن پڑے۔ کوئی چیز گم ہو جائے ، کسی کی بات سُن کر صدمہ پہنچے ، کوئی مارے، دِل دُکھ جائے، ٹھوکرلگے، گاڑی خراب ہو جائے، ٹریفک جام ہو جائے، کاروبار میں نقصان ہو جائے، چوری ہو جائے اَلغرض چھوٹی یابڑی کوئی سی بھی پریشانی ہو۔
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ وَلَاحَوْلَ وَلَاقُوَّۃَ اِلَّابِاللہِالْعَلِیِّ الْعَظِیْم
پڑھتے رہنے کی عادت بنا لیجئے۔ نیّت صاف ہو گی تو
منزِل آسان ہو گی۔مشکِل کی آسانی کیلئے ایک عمل یہ بھی ہے، قبل از نَمازِ جُمُعہ غُسُل کر کے پاک صاف لباس پہن کر تنہائی میں یااللہُ 200بار (اول آخِر تین بار دُرُودِ پاک)پڑھ لیجئے کیسی ہی مُصیبت ہو دورہو گی یا کیسی ہی حاجت ہو پوری ہوگی
اِن شاءَ اﷲ عَزَّوَجَلَّ۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ
دعوتِ اسلامی کے سنّتوں کی تربیّت