| فیضانِ بسم اللہ |
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جو مجھ پر ایک مرتبہ دُرُود شریف پڑھتا ہے اللہ تعالیٰ اُس کیلئے ایک قیراط اجر لکھتا ہے اور قیراط احد پہاڑ جتنا ہے ۔
یا اللہ عَزَّوَجَلَّ تیرے مُخْلِص نبی سیِّدُنا عیسیٰ علیہ السلام کا واسِطہ ہمیں بے سبب بخش دے۔اٰمین۔ ہائے !ہائے!نَفْس و شیطان کے ہاتھوں ہم تیزی کے ساتھ تباہی کے گڑھے میں گِرتے جارہے ہیں ۔آہ!آہ!آہ!''حوصلہ افزائی'' کے نام پر جب تک ہمارے اعمال اور دینی اَفعال کی تعریف اور واہ واہ نہیں کی جاتی ہمیں سُکون ہی نہیں ملتا۔
آفتیں دُور ہونے کاآسان وِرد
مولائے کائنات حضرتِ سیِّدُناعَلیُّ المُرْتَضیٰ شیرِخُدا
کَرَّمَ اللہُ تعالیٰ وَجْہَہُ الْکَرِیْم
سے رِوایت ہے کہ سلطانِ مکّہ مکرّمہ،تاجدارِمدینہ منوَّرہ،مکینِ گنبدِ خَضراء صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشادفرمایا،''اے علی!
(کَرَّمَ اللہُ تعالیٰ وَجْہَہُ الْکَرِیْم )
میں تمہیں ایسے کلمات نہ بتا دوں جنھیں تم مصیبت کے وَقت پڑھ لو۔ ''عرض کیا ،'' ضَرور ارشاد فرمایئے! آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر میری جان قربان ! تمام اچّھائیاں میں نے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہی سے سیکھی ہیں۔ ''ارشاد فرمایا،'' جب تم کسی مشکل میں پھنس جاؤتواِس طرح پڑھو:۔