Brailvi Books

فیضانِ بسم اللہ
77 - 167
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس نے مجھ پر دس مرتبہ صبح اور دس مرتبہ شام درود پاک پڑھا اُسے قِیامت کے دن میری شفاعت ملے گی۔
تُو عذاب سے بچ گیا
فقہِ حنفی کی مشہور و معروف کتاب ''دُرِّمُخْتَار'' میں ہے ،ایک شخص نے مرنے سے پہلے یہ وصِیَّت کی کہ انتِقال کے بعدمیرے سینے اورپیشانی پر
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
لکھ دینا ۔ چُنانچِہ ایساہی کیاگیا۔پھرکِسی نے خواب میں اُس شخص کودیکھ کرحال  پُوچھا،اُس نے بتایاکہ جب مجھے قَبْرمیں رکھاگیا،عذاب کے فِرِشتے آئے،جب پیشانی پر بسم اﷲ شریف دیکھی توکہا، تُو عذاب سے بچ گیا!
(اَلدُّرُّالْمُخْتَار مَعَہ، رَدُّالْمُحْتَارج۳ ص ۱۵۶)
اﷲ عَزَّوّجَلَّ کی اُن پر رَحْمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !                صلَّی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد
کفن پر لکھنے کا طریقہ
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!جب بھی کوئی مسلمان فوت ہو جائے تو
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
وغیر ہ ضَرورلکھ لیاکریں۔آپ کی تھوڑی سی توجُّہ بے چارے مرنے والے کی بَخشِش کاذَرِیْعہ بَن سکتی ہے۔اور میِّت کے ساتھ ہمدردی کی نیکی آپ کی بھی نَجات کا باعِث بن سکتی ہے۔ حضرت علامہ شامِی رحمۃاﷲ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں،''یُوں بھی ہوسکتاہے کہ مَیِّت کی پیشانی پر
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
لکھئے اورسینے پر
لَآاِلٰہَ اِلَّااللہُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اﷲ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
لکھئے۔مگرنہلانے کے بعداورکَفَن پَہنانے سے پہلے کَلِمہ کی اُنگلی سے لکھئے، روشنائی (INK)سے نہ
Flag Counter