Brailvi Books

فیضانِ بسم اللہ
76 - 167
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس نے مجھ پر دس مرتبہ صبح اور دس مرتبہ شام درود پاک پڑھا اُسے قِیامت کے دن میری شفاعت ملے گی۔
لاتی ہے ، اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رَحمت بَہُت بڑی ہے، وہ نکتہ نواز ہے ، بظاہر معمولی نظر آنے والے اعمال کے سبب بڑے سے بڑے گنہگاروں کو بخش دیا جاتا ہے۔
قِیامت کے لئینِرالی سَنَد
حضرت مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃ المنّان فرماتے ہیں ،''تفسیر عزیزی'' میں بسم اﷲ کے فوا ئد میں لکھا ہے کہ ایک ولیُّ اﷲرحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے مرتے وَقْت وصیّت کی تھی کہ میرے کفن میں
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
لکھ کر رکھ دینا۔ لوگوں نے اس کی وجہ پوچھی تو انہوں نے جواب دیا کہ قِیامت کے دن یہ میری دستا و یز (یعنی تحریری ثُبوت)ہو گی جس کے ذَرِیْعہ سے رَحْمتِ الہٰی عَزَّوّجَلَّ کی درخواست کروں گا۔''
(تفیسرِ نعیمی پارہ اوّل ص ۴۲)
اﷲ عَزَّوّجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور اُن کے صَدقے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !         صلَّی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد 

      تُوبُوا اِلَی اللہ!                       اَسْتَغْفِرُاللہ

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !          صلَّی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد
Flag Counter