دوا پر نہیں خُدا عزّوجل پر بھروسہ رکھئے
معلوم ہوا کہ بھروسہ دواء پر نہیں خدا عَزَّوَجَلَّ پر رکھنا چاہے۔ اگر اﷲ عَزَّوَجَلَّ چاہے تو ہی دواء سے شِفا ملے گی وہ نہ چاہے تو یِہی دواء بیماری بڑھنے کا سبب بن جائیگی اور عام مشاھَدہ ہے کہ ایک ہی دوا ء سے ایک بیمار صحّت مَند ہو جاتا ہے اور وُہی دواء جب دوسرا مریض پیتا ہے تو اُس کومَنفی اثر(REACTION)ہو جاتا اور مزید سخْت اَمراض میں مُبتلا یا معذور ہو جاتا یا موت کے گھاٹ اُتر جاتا ہے ۔ جب بھی دواء پئیں تو
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
بسمِ اللہِ شافِی بسمِ اللہِ کافی
اﷲتعالیٰ نے حضرتِ سیِّدُناموسیٰ کلیمُ اﷲ
عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلوٰۃُ وَالسَّلا م
کی طرف وَحْی نازِل فرمائی کہ'' دنیاسے ہررُوح پیاسی جاتی ہے سوائے اُسکے جس نے
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم