Brailvi Books

فیضانِ بسم اللہ
73 - 167
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس نے مجھ پر ایک بار دُرُود ِ پاک پڑھا اللہ تعالیٰ اُس پر دس رحمتیں بھیجتا ہے ۔
لیجئے اگر نظر کمزور ہو تو عینک پہننے سے اِن شاءَ اﷲعَزَّوَجَلَّ دردِ سر ٹھیک ہو جائے گا۔ پھر بھی ٹھیک نہ ہو تو دِماغ کے خُصوصی ڈاکٹر سے رُجوع کرنا ضَروری ہے۔ اس میں کوتاہی بعض اوقات سخت نقصان دہِ ثابِت ہوتی ہے۔
نَکسیر پُھوٹنے کا علاج
اگر کسی کی نکسیر پھوٹ جائے اور خون بہنے لگے تو شہادت کی انگلی سے پیشانی پر سے
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
لکھنا شروع کر کے ناک کے آخِر پر ختْم کرے
اِن شاءَ اﷲعَزَّوَجَلَّ
خون بند ہو جائے گا۔
دَوا کی حکایت
حضرت مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃ المنّان فرماتے ہیں ، جو بیمار بسم اﷲ کہہ کر دواء پئے ان شاءَ اﷲعَزَّوَجَلَّ دوا فائدہ دیگی ۔ ایک بار حضرتِ سیِّدُنا موسیٰ کلیم اﷲ
عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلوٰۃُ وَالسَّلا م
کے پیٹ میں نہایت سخت درد ہوا ، حق تعالیٰ کی بارگاہ میں عرض کیا۔ ارشاد ہوا کہ جنگل کی فُلاں بُوٹی کھاؤ۔ چُنانچِہ آپ علیہ السلام نے کھائی اور فوراً  آرام ہو گیا ۔کچھ دنوں بعد پھر وُہی بیماری ہوئی ، حضرتِ سیِّدُنا موسیٰ کلیم اﷲ
عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلوٰۃُ وَالسَّلام
نے پھر وُہی استِعمال کی مگر درد میں زیادَتی ہو گئی! جنابِ باری عَزَّوَجَلَّ میں عرض کیا کہ الہٰی ! یہ کیا بَھید ہے کہ دوا ایک تاثیر دو !کہ پہلی بار اس نے شِفا دی اور اس دَفْعَہ(دَفْ۔عَہ)بیماری بڑھائی ! ارشادِ الہٰی عَزَّوَجَلَّ ہوا کہ اے موسیٰ! اُس بار تم میری طرف سے بُوٹی کے پاس گئے تھے اوراِس دَفْعہ اپنی طرف سے ۔ اے موسیٰ ! شِفا تو میرے
Flag Counter