Brailvi Books

فیضانِ بسم اللہ
72 - 167
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس کے پاس میرا ذکر ہوا اور اُس نے مجھ پر درودِ پاک نہ پڑھا تحقیق وہ بد بخت ہوگیا۔
(۳) پورے سر کا دَرْد ہو یا شَقِیقہ(یعنی آدھے سر کا دَرد)بعد نمازِ عَصْرْ سورۃُ التَّکاثُر ایک بار (اوّل آخِرایک بار دُرُود شریف)پڑھ کر دم کیجئے
اِن شاءَ اﷲعَزَّوَجَلَّ دَرْد میں اِفاقہ ہوگا۔

(4)زَبان پر ایک چٹکی نمک رکھ کر ۱۲ مِنَٹ کے بعد ایک گلاس پانی پی لیں سر میں کیسا ہی دَرْد ہو اِن شاءَ اﷲعَزَّوَجَلَّ اِفاقہ ہو جائیگا۔(ہائی بلڈ پریشر کے مریض کیلئے نمک کا استِعمال نقصان دِہ ہو تا ہے۔)

(۵)ایک کپ پانی میں ایک چَمَّچ ہَلدی ڈال کر جوش دیکر پینے یا بھاپ لینے سے اِن شاءَ اﷲعَزَّوَجَلَّ سر کا دَرْد دُور ہو جائیگا۔(سالَن وغیرہ میں ہَلدی ضَرور استِعمال کیجئے، روزانہ ایک گرام(یعنی چٹکی بھر)ہَلدی کھانے والا

اِن شاءَ اﷲعَزَّوَجَلَّ کینسر سے محفوظ رہے گا) 

(۶)دیسی گھی میں تلی ہوئی ، گَرْما گرم تازہ جلیبیاں طُلوعِ آفتا ب سے قبل کھانے سے اِن شاءَ اﷲعَزَّوَجَلَّ درد ِسر میں آرام آ جائے گا۔ 

(۷)کبھی اِتِّفاقیہ دردِ سَر ہو جائے تو کھانا کھانے کے بعد ڈسپرین (DISPIRIN)کی دو ٹِکیہ پانی میں گھول کر پی لیجئے ان شاءَ اﷲ عَزَّوَجَلَّ ٹھیک ہو جائے گا۔(ہر طرح کے دَرْد کی ٹکیہ کھانا کھانے کے بعد ہی استِعمال کی جائے ورنہ نقصان کا اندیشہ ہے)

مَدَنی مشورہ: اگر دواؤں سے دردِ سر ٹھیک نہ ہوتا ہو تو آنکھیں ٹیسٹ کروا
Flag Counter