Brailvi Books

فیضانِ بسم اللہ
70 - 167
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس کے پاس میرا ذکر ہو اور وہ مجھ پر دُرُود شریف نہ پڑھے تو لوگوں میں وہ کنجوس ترین شخص ہے۔
کچھ لکھا ہوا ہویا نہ لکھا ہوا ہو اگر چہ اللہ کا مبارَک نام یا کلِمہ طیِّبہ وغیرہ کُھدائی کیا ہوا ہو اُس کاپہننا مرد کیلئے ناجائز ہے۔ عورت سونے چاندی کی ڈِبیہ میں تعویذ پہن سکتی ہے ۔
یااللہ کے چھ حُرُوف کی نسبت سے آدھے سر کے درد کے 6 علاج
(۱) اگر کسی کو آدھے سر کا دَرْد ہو تو ایک بار سورۃُ الْاِ خلاص (اوّل آخِر ایک بار دُرُود شریف)پڑھ کر دم کیجئے، حسبِ ضَرورت تین بار، سات بار یا گیارہ بار اِسی طرح دم کیجئے۔ گیارہ کا عد د پورا ہونے سے قَبل ہی
اِن شاءَ اﷲعَزَّوَجَلَّ
آدھے سر کا دَرْد ٹھیک ہو جائیگا۔ 

(۲)جب دَرْد ہو رہا ہواُس وقت سُونٹھ(یعنی سوکھی ہوئی ادرک جو کہ پَنْساری یعنی دیسی دواء والوں سے مل سکتی ہے)کو تھوڑے سے پانی میں گِھس کر سُونٹھ کا گِھسا ہوا حصّہ پیشانی پر ملنے سے
اِن شاءَ اﷲعَزَّوَجَلَّ
آدھے سر کا دَرْد جاتا رہے گا۔(۳) خشک دَھنیا کے تھوڑے دانے اور تھوڑی سی کِشمِش ۱ ؎مٹکے کے ٹھنڈ ے یا سادہ پانی میں چندگھنٹے بھگو کر پینے سے
اِن شاءَ اﷲعَزَّوَجَلَّ
فائدہ ہو گا۔ 

(۴)  گَرْم دودھ میں دیسی گھی ملا کر پینے سے بھی فائدہ ہو تا ہے۔

(۵) ناریْل کا پانی پینے سے آدھا سیسی(یعنی آدھے سر کادَرْد)اور پورے سر کے
؂ ۱  یعنی سوکھے ہوئے چھوٹے انگور جس کو پنجابی میں "سوگی"کہتے ہیں۔
Flag Counter