Brailvi Books

فیضانِ بسم اللہ
69 - 167
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم) اُس شخص کی ناک خاک آلود ہو جس کے پاس میرا ذکر ہو ا وروہ مجھ پر دُرُود پاک نہ پڑھے۔
بسم اللہ سے علاج کا طریقہ
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اِس حِکایت سے یہ بھی معلوم ہوا کہ جس کو دردِ سر ہو وہ ایک کاغذ پر
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اِس حِکایت سے یہ بھی معلوم ہوا کہ جس کو دردِ سر ہو وہ ایک کاغذ پر
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
لکھ کریا لکھوا کر اُس کا تعویذسر پر باندھ لے ۔ لکھنے کا طریقہ یہ ہے کہ اَنْمِٹ سیاہی مَثَلاً بال پوائنٹ سے لکھئے اور
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
کے ہ اور تینوں ''م'' کے دائرے کُھلے رکھئے، تعویذ لکھنے کا اُصول یہ ہے کہ آیت یا عبارت لکھنے میں ہر دائرے والے حَرْف کا دائرہ کُھلا ہو یعنی اِس طرح مَثَلاً ط،ظ ، ہ، ھ،ص، ض، و،م،ف،ق وغیرہ۔ اِعراب لگانا ضَروری نہیں، لکھ کر موم جامہ (یعنی موم میں تر کئے ہوئے کپڑے کا ٹکڑا لپیٹ لیں )یا پلاسٹک کوٹنگ کر لیں پھر کپڑے ، ریگزین یا چمڑے میں تعویذ بنا لیں، اور سر پر باندھ لیں جن کو عِمامہ شریف کا تاج سجانے کی سعادت حاصل ہے وہ چاہیں تو عمامہ شریف کی ٹوپی میں سی لیں۔ اِسی طرح اسلامی بہنیں دوپٹےّ یابُرقع کے اُس حصّے میں سی لیں جو سر پر رہتا ہے۔ اگر اِعتِقادکامِل ہو گا تو
اِن شاءَ اﷲ عَزَّوَجَلَّ
دردِ سر جاتا رہے گا۔ سونے یا چاندی یا کسی بھی دھات کی ڈِبیہ میں تعویذ پہننا مرد کو جائز نہیں۔ اِسی طرح کسی بھی دھات کی زَنجیر خواہ اُس میں تعویذ ہو یا نہ ہو مرد کو پہننا ناجائز و گناہ ہے۔اِسی طرح سونے ، چاندی اور اسٹیل وغیرہ کسی بھی دھات کی تختی یا کڑا جس پر
Flag Counter