Brailvi Books

فیضانِ بسم اللہ
7 - 167
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)مجھ پر کثرت سے دُرُود پاک پڑھو بے شک تمہارا مجھ پر دُرُود پاک پڑھنا تمہارے گناہوں کیلئے مغفرت ہے۔
خداوندی عَزَّوَجَلَّ میں دُعاء کی، ''یا اللہ ! عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلے کی بَرَکت سے میری ناک کی ھڈّی دُرُست فرما دے ۔ '' مَدَنی قافِلے سے واپَسی کے چند روز بعد جو ناک کی ھڈّی کو بغور دیکھا تو میری خوشی کی انتِہا نہ رہی کیوں کہ عاشِقانِ رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے قُرْب میں رَہ کر مَدَنی قافِلہ کے صَدقے مانگی ہوئی دُعاء کی قَبولیَّت کُھلی آنکھوں سے نظر آرہی تھی اور وہ یوں کہ میری ناک کی ٹیڑھی ہڈّی بالکل دُرُست ہوچکی تھی !
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !		                صلّٰی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! بے شک مُسافِروں کی دُعاء قَبول ہے اورپھر راہِ خدا عَزَّوَجَلَّ کا مُسافِر ہو اور مزید عاشِقانِ رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کے قُرب میں دُعاء مانگی جائے وہ کیوں نہ قَبول ہوگی ۔سرکارِ اعلیٰحضرت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے والدِ ماجد رَئیسُ الْمُتَکَلِّمِینْ حضرتِ مولیٰنا نَقی علی خان علیہ رحمۃ ُالْحَنّان ''اَحْسَنُ الْوِعا ء '' ص 57 پر دُعاء کی قَبولیَّت کے آداب میں سے 23واں'' ادب'' بیان کر تے ہوئے فرماتے ہیں ،''اَولیاء و عُلَماء کی مجالِس۔ '' (یعنی کسی بھی ولی اورسُنّی عالِم کی مَحْفِل میں یا اُن کے قُرب میں
Flag Counter