بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
ضَرورپڑھ لینا چاہے ۔ اگر آپ بات بات پر
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
پڑھنے کی عادت بنانے کے آروزو مند ہیں تودعوتِ اسلامی کے سنّتوں کی تربیّت کے مَدَنی قافِلوں میں عاشِقانِ رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے ساتھ سنّتوں بھرے سفر کو اپنا معمول بنا لیجئے۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ
دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں دعائیں کرنے والوں کے مسائل حل ہونے کے مُتَعَدَّد واقِعات ملتے رہتے ہیں۔ چُنانچِہ
ایک اسلامی بھائی کا بیان اپنے انداز میں پیش کرنے کی سعْی کرتا ہوں ، میری ناک کی ھڈّی ٹیڑھی تھی ،آنکھوں اور سر کا درد بھی پیچھانہیں چھوڑتا تھا ۔میں نے مدینۃُ الاَولِیا ء مُلتان شریف میں واقِع نِشْتَر میڈیکل اَسپتال میں آپریشن کروانے کا ارادہ کیا تھا ۔ اس سے قبل عاشِقانِ رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے سنّتوں کی تربیّت کیمَدَنی قافِلے کے ساتھ پاکپتّن شریف کے سنّتوں بھرے سفر کی سعادت حاصِل ہوئی ۔ پہلے ہی سے سُن رکھا تھا کہ مَدَنی قافِلے میں دعائیں قَبول ہوتی ہیں لھٰذا میں نے بارگاہ ِ