| فیضانِ بسم اللہ |
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جو شخص مجھ پر درود پاک پڑھنا بھول گیا وہ جنت کا راستہ بھول گیا۔
میں عاشِقانِ رسول صلی اﷲ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کیساتھ ہو تو پھر اُس کے کیا کہنے ! اس میں دُعائیں کیوں قَبول نہ ہونگی ! اِس حکایت سے یہ بھی درْس ملا کہ اِنفِرادی کوشِش میں نہایت صَبْرو تَحمُّل کی ضَرورت ہے ،سامنے والا جھاڑے بلکہ مارے تب بھی مایوس ہوئے بِغیر ِانفِرادی کوشِش جاری رکھئے اگر آپ غصّہ میں آگئے یا چِھچُھوْرْپَن پر اُتر آئے تو دین کا بَہُت سارا نقصان کر بیٹھیں گے ۔سمجھانا ترک نہ کریں کہ سمجھانا ضَرور رنگ لاتا ہے اور کیوں رنگ نہ لائے کہ پارہ ۲۷ سورۃُ الذّٰرِیٰت کی آیت نمبر ۵۵ میں ہمارے پیارے پیارے اللہ عَزَّوَجَلَّ کا فرمانِ ڈھارس نشان ہے ،
وَّ ذَکِّرْ فَاِنَّ الذِّکْرٰی تَنۡفَعُ الْمُؤْمِنِیۡنَ ﴿۵۵﴾
ترجَمہ کنزالایمان: اور سمجھاؤ کہ سمجھانا مسلمانوں کو فائدہ دیتا ہے ۔
دردِسر کا علاج
قیصرِرُوم نے امیرُالْمُؤمِنِین حضرتِ سیِّدُناعمرفاروقِ اعظم رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کو خط لکھاکہ مجھے دائِمی دردِسرکی شکایت ہے اگرآپ کے پاس اِس کی دواہوتوبھیج دیجئے!حضرتِ سیِّدُناعمرفاروقِ اعظم رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے اُس کوایک ٹوپی بھیج دی قیصرِرُوم اُس ٹوپی کوپہنتاتو اسکا درد ِسر کافُورہوجاتااورجب سرسے اُتارتا تودردِ سر پھرلوٹ آتا۔اسے بڑا تعجُّب ہوا ۔ آخِرِکاراُس نے اس ٹوپی کواُدھیڑاتواس میں سے ایک کاغذ برآمدہوا جس پر
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
لکھاتھا۔
(اسرار الفاتحہ ص ۱۶۳،تفسیر کبیر ج اول ص۱۵۵)