| فیضانِ بسم اللہ |
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جو مجھ پر روزِ جمعہ دُرُود شریف پڑھے گا میں قِیامت کے دن اُس کی شفاعت کروں گا۔
اَلْحَمْدُللہ عَزَّوَجَلَّ
تبلیغِ قراٰن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ، دعوتِ اسلامی سے وابَستہ اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کومیٹھے میٹھے مصطَفٰے صلی اﷲ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی غلامی پر ناز ہے۔ سرکارِ مدینہ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سنّتوں کی تربیّت کے مَدَنی قافِلوں میں عاشِقانِ رسول صلی اﷲ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے ساتھ سفر کرکے دعاء مانگنے سے بسا اوقات ڈاکٹروں کی طرف سے لاعلاج قرار دیئے گئے مریضوں کی خوشیاں بھی
اَلْحَمْدُللہ عَزَّوَجَلَّ
دوبارہ لوٹ آئی ہیں۔ چُنانچِہ
آنکھیں روشن ہوگئیں
لیاقت کالونی حَیْدَرآباد (بابُ الاسلام سندھ پاکستان)میں دعوتِ اسلامی کے مُبلِّغ نے ایک نوجوان کو مَدَنی قافِلے کی دعوت پیش کی جس پر وہ بَر ہم ہوکرکہنے لگے ،آپ لوگ کسی کی پریشانی کا خیال بھی فرمایا کریں ،میری والِدہ کی آنکھوں کا آپریشن ڈاکٹروں نے غَلَط کردیا جس کی بِناء پر اُن کی بینائی چلی گئی، ہمارے گھر میں صفِ ماتم بچھی ہے اور آپ کہتے ہیں،مَدَنی قافِلیمیں سفر کرو ۔ مُبلّغ نے اِنفرادی کوشش کرتے ہوئے ہمدردانہ اندازمیں دعاء دیتے ہوئے کہا ، اللہ عَزَّوَجَلَّ آپ کی والِدہ کو شِفاء عطا فرمائے ۔ڈاکٹرکیا کہہ رہے ہیں ؟وہ بولے، ڈاکٹرز کہتے ہیں ،اب امریکہ لے جاؤ گے تب بھی عِلاج ممکن نہیں ۔یہ کہتے ہوئے اُس کی آواز بَھرّا گئی ۔ مُبلّغ نے بڑی مَحَبَّت سے اسکی پیٹھ تھپکتے ہوئے تسلّی آمیز لہجے میں کہا،بھائی ! ڈاکٹروں نے جواب