بِسْمِ اللہِ اَرْقِیْکَ مِنْ کُلِّ دَاءٍ یُّوْ ذِ یْکَ وَ مِنْ شَرِّ کُلِّ نَفْسٍ اَوْعَیْنٍ حَاسِدٍ ؕ اَﷲُ یَشْفِیْکَ بِسْمِ اللہِ اَرْ قِیْکَ
(ترجمہ: اﷲعَزَّوَجَلَّ کے نام سے آپ پر دم کرتا ہوں ہر اُس بیماری کیلئے جو آپکو ایذا دیتی ہے اور دوسروں کے شر اور حسد کرنے والوں کی بُری نظر سے ۔ اﷲ عَزَّوَجَلَّ آپ کو شفا عطا فرمائے۔میں آپ پر اﷲ کے نام سے دم کرتا ہوں۔)
(مسلم ص۲۰۲ ۱ رقم الحدیث ۲۱۸۶)
بخار کے مریض کوصِرْف عَرَبی میں دعا (اول آخِرایک بار دُرُود شریف)پڑھ کر دم کر دیجئے۔
(۴)بخار والا بکثرت
پڑھتا رہے ۔
(۵)حدیثِ پاک میں ہے ، جب تم میں سے کسی کو بخار آجائے تو اُس پر تین دن تک صبح کے وَقت ٹھنڈے پانی کے چھینٹے مارے جائیں۔
(اَلْمُسْتَدْرَک لِلحاکِم ج ۴ ص ۲۲۳ رقم الحدیث ۷۴۳۸)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد