بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
کی بڑی بَرَکتیں ہیں اور اِس میں بیماریوں کا علاج بھی۔ اِس حِکایت سے درس ملا کہ بُزُرگان دین
علیہ رَحْمَۃُ اللہِ المُبین
اگر کسی مُباح بات سے بھی منْع کر دیں تو سمجھ میں نہ آنے کے باوُجُود بھی اُس سے باز رَہنا چاہے۔ یہ بھی درس ملاکہ تعویذ کھول کرنہیں دیکھنا چاہے کہ اِس سے اِعتِقاد مُتَزَلْزِل ہونے کا اندیشہ رَہتا ہے ۔ پھر اِس کی تہ کرنے کے مخصوص طریقے کے ساتھ ساتھ لپیٹنے کے دَوران بعض اوقات کچھ پڑھا ہوا بھی ہوتا ہے۔ لھٰذا کھول کر دیکھنے سے اُس کے فوائد میں کمی آ سکتی ہے۔
''یا نبی'' کے پانچ حُرُوف کی نسبت سے بُخا ر کے ۵ مَدَنی علاج
لَا یَرَوْنَ فِیۡہَا شَمْسًا وَّ لَا زَمْہَرِیۡرًا ﴿ۚ۱۳﴾
(ترجَمَہ کنزالایمان: نہ اس میں دھوپ دیکھیں گے نہ ٹھٹھر (یعنی سردی )پ ۲۹ اَلدَّھْر ۱۳) یہ آیت کریمہ سات بار(اوّل آخِرایک بار دُرُود شریف)پڑھ کر دم کیجئے
اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ
بخار کی شدّت میں نُمایاں کمی محسوس ہو گی اور مریض سُکون محسوس کریگا۔ (ترجمہ پڑھنے کی ضَرورت نہیں)