Brailvi Books

فیضانِ بسم اللہ
61 - 167
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)مجھ پر کثرت سے دُرُود پاک پڑھو بے شک تمہارا مجھ پر دُرُود پاک پڑھنا تمہارے گناہوں کیلئے مغفرت ہے۔
مَدَنی قافِلے سے روکنے کا نقصان
مدینۃ الاولیاء احمد آبادشریف (الھند)کے ایک عاشقِ رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰ لہٖ وسلَّم نے ایک نوجوان پر اِنفِرادی کوشِش کرکے اُس کو مَدَنی قافِلے میں سفر کیلئے آمادہ کرلیا ، مگر والِد صاحِب نے دُنِیوی تعلیم میں رُکاوٹ کے خوف سے اُخْرَوی تعلیم کے سفر سے روک دیا ۔بے چارے کو عاشِقانِ رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰ لہٖ وسلَّم کی صُحبت ملتے ملتے رَہ گئی ،نتیجۃً وہ بُرے دوستوں کے ہتھّے چڑھ گیا اور شرابی بن گیا ۔ اب اس کے والِد صاحِب کو اپنی غلطی کا اِحساس ہوا، اُس نے اُسی عاشقِ رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰ لہٖ وسلَّم کو درخواست کی ،''اِس کو قافِلے میں لے جاؤکہ کہیں اس کی شراب کی لَت چھوٹے ۔'' اُس نوجوان پر دوبارہ اِنفِرادی کوشِش کی گئی مگرچُونکہ پانی سر سے اونچا ہو چکا تھا یعنی بے چارہ بَہُت زیادہ بگڑ چکا تھا لھٰذا کسی صورت مَدَنی قافِلے میں سفر کیلئے آمادہ نہ ہوا ۔

    والِدین کو چاہے کہ اپنی اولاد کو شروع ہی سے اچھّا اور مَدَنی ماحول فراہم کریں ،ورنہ بُری صحبت کی وجہ سے بگڑ جانے کی صورت میں بازی ہاتھ سے نکل جاتی ہے ۔سگِ مدینہ عفی عنہ کو اس کی بڑی بہن نے بتایا ،ایک اسلامی بہن نے رو روکر دعاء کیلئے کہا ہے کہ میرے بیٹے کی اصلاح کیلئے دعا کریں ،ہائے !ہائے! میں نے خود ہی اُس کو برباد کیا ہے،اِس کو دعوتِ اسلامی کے مدرَسۃُ المدینہ میں حفظ
Flag Counter