Brailvi Books

فیضانِ بسم اللہ
60 - 167
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس نے کتاب میں مجھ پر درود پاک لکھا تو جب تک میرا نام اُس میں رہے گا فرشتے اس کیلئے استغفار کرتے رہیں گے۔
بَاِصرار بابُ المدینہ کراچی بھیجا اور تاکید کی کہ عاشِقانِ رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے عالَمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ میں رَحمتوں کی چھماچھم برسات کے اندر تربیّتی کورس کرنا اور میری شِفایابی کی دعاء بھی مانگنا۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ
میں نے بابُ المدینہ کراچی آکر''تربیّتی کورس'' کرنے کی سعادت حاصِل کی، مَدَنی قافِلوں میں سفر سے مُشرَّف ہوا،امّی جان کے لئے خوب دعائیں بھی کیں ۔ فراغت کے بعد جب گھر آیا تو میری خوشی کی انتِہانہ رہی کیوں کہ تربیّتی کورس کے دَوران فیضانِ مدینہ میں مانگی ہو ئی دعاؤ ں کی بَرَکت سے میری امّی جان صحّت یاب ہوچکی تھیں،
اَلْحمدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ
تربیّتی کورس کی بَرَکت سے میں نَمازی بن گیا اور مَدَنی ماحول سے وابَستگی نصیب ہوئی ،سنّتوں کی خدمت اور مَدَنی قافِلوں میں سفر کاجذبہ ملا۔میری تمنّا ہے کہ ہمارے گھر کا ہر فرد دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں رنگ جائے۔اورہماری تمام پریشانیاں دُور ہوں ۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !            صلَّی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد
 جو لوگ اپنی اولاد کو صِرْف دنیا بنانے کیلئے ہی وقف رکھتے ہیں اور اُس کو اچھی صُحبت سے روکتے ہیں، وہ اپنی آخِرت کو سخت خطرہ میں ڈالدیتے ہیں اور بسا اَوقات دنیا میں بھی پچھتانے کے دن آتے ہیں چُنانچِہ
Flag Counter