| فیضانِ بسم اللہ |
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس نے مجھ پر دس مرتبہ صبح اور دس مرتبہ شام درود پاک پڑھا اُسے قِیامت کے دن میری شفاعت ملے گی۔
اور اس کے بعد کھاؤں گا۔ پھر پانچ دن،پھر سات دن اور پھر پچیس دنوں کا مسلسل فاقہ رکھا ۔( یعنی 25 دن کے بعد ایک بار کھانا کھاتا۔)بیس سال تک یِہی طریقہ رہا پھر میں نے کئی سال تک سَیروسیاحت کی، واپَس تُسْتَر آیا تو جب تک اللہ تعالیٰ نے چاہا شب بیداری اِختیار کی۔ حضرتِ سیِّدُناامام احمدعلیہ رحمۃُ الاحد فرماتے ہیں، میں نے مرتے دم تک سیِّدُنا سَہْل بن عبداللہ تُسْتَری
علیہ رحمۃُ اللہِ الْبَرّی
کو کبھی نَمَک استِعمال کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔
(اِحیاءُ العُلُوم ج۳ ص ۹۱)
اﷲ عَزَّوّجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور اُن کے صَدقے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! خوش نصیب والِدَین دنیا کے بجائے آخِرت کے معامَلے میں اپنی اولاد کے لئے زیادہ مُتَفکِّر ہوتے ہیں، چُنانچِہ ایک ایسی ہی سمجھدار ماں نے اپنے بیٹے پر اِنفِرادی کوشِش کی جس کے نتیجے میں اِس کی اِصلاح کا سامان ہوا۔یہ ایمان افروز واقعہ پڑھئے اور جھومئے:۔
دعوتِ اسلامی کے تربیّتی کورس کی بہار
جھنگ (پنجاب پاکستان )کے ایک عاشقِ رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے بیان کا اپنے انداز میں خُلاصہ پیش کرتا ہوں ،امّی جان طویل عرصہ سے علیل تھیں ،ان کی شدید خواہش تھی کہ میں کسی طرح گناہوں کے دلدل سے نکل جاؤں اور سُدَھر جاؤں ۔ امّی جان کو دعوتِ اسلامی سے بے حد پیار تھا ۔ انہوں نے اَخراجات دے کر مجھے