Brailvi Books

فیضانِ بسم اللہ
57 - 167
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)تم جہاں بھی ہو مجھ پر دُرُود پڑھوکہ تمہارا دُرُود مجھ تک پہنچتا ہے ۔
اللہ تعالیٰ کو یاد نہیں کرتا جس نے تجھے پیدا فرمایا؟ میں نے پوچھا ، میں اسے کس طرح یاد کروں ؟ فرمایا، جب رات سونے لگو تو زَبان کو حَرَکت دیئے بِغیرمَحْض دل میں تین مرتبہ یہ کَلِمَات(کَ۔لِ۔مات) کہو:۔
اَللہُ  مَعِیَ ،اَللہُ  نَاظِرٌ اِلَیَّ، اللہُ شَاھِدِی ۔
یعنیاللہ تعالیٰ میرے ساتھ ہے، اللہ تعالیٰ مجھے دیکھتا ہے اللہ تعالیٰ میرا گواہ ہے۔ ۱ ؎ 

    فرماتے ہیں، میں نے چند راتیں یہ کَلِمَات پڑھے اور پھر ان کو بتایا ۔ انہوں نے فرمایا، اب ہر رات سات مرتبہ پڑھو، میں نے ایسا ہی کیا اور پھر ان کومُطَّلع کیا ۔ فرمایا، ہر رات گیارہ مرتبہ یہی کَلِمَات پڑھو۔ (فرماتے ہیں) میں نے اِسی طرح پڑھا تو میرے دِل میں اس کی لَذّت معلوم ہوئی۔ جب ایک سال گزر گیا تو میرے ماموں جان علیہ رحمۃ الحنّان نے فرمایا، میں نے جو کچھ تمہیں سکھایا ہے اسے قَبْر میں جانے تک ہمیشہ پڑھتے رَہنا
اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ
یہ تمہیں دنیا اور آخِرت میں نَفْع دے گا۔سیِّدُنا سَہْل بن عبداللہ تُسْتَری
علیہ رحمۃُ اللہِ الْبَرّی
فرماتے ہیں ، میں نے کئی سال تک ایساہی کیا تو میں نے اپنے اندر اِس کا بے انتِہا مَزہ پایا۔ میں تنہائی میں یہ ذِکْر کرتا رہا۔ پھر ایک دن میرے ماموں جان علیہ رحمۃ الحنّان نے فرمایا، اے سَہْل! اللہ تعالیٰ جس شخص کے ساتھ ہو، اسے دیکھتا ہو اوراس کا گواہ ہو، کیا وہ اس کی نافرمانی کرتا ہے؟ ہرگز نہیں۔ لھٰذا تم اپنے آپ کو گناہ سے بچاؤ ۔ پھرماموں جان علیہ رحمۃ الحنّان
؂۱  ہوسکے تو یہ کلِمات لکھ کر گھر اور دُکان وغیرہ میں ایسی جگہ آویزاں کر دیجئے جہاں آپکی نظر پڑتی رہے۔
Flag Counter