صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد
سبحٰن اللہ عَزَّوَجَلَّ ،سبحٰن اللہ عَزَّوَجَلَّ ،سبحٰن اللہ عَزَّوَجَلَّ!
ہم سب کو چاہے کہ اپنے بچّوں کو ''ٹاٹا پاپا'' سکھانے کے بجائے ابتداء ہی سے اللہ عَزَّوَجَلَّ کا نام لینا سکھائیں اور یہ نہیں کہ صِرْف مرنے والے والِدَین کو ہی اس کی بَرَکتیں حاصِل ہوتی ہیں، خود سیکھنے اور سکھانے والے کو بھی اِس کی بَرَکتیں نصیب ہوتی ہیں لھٰذا اپنے مَدَنی مُنّے اور مَدَنی مُنّی سے کھیلتے ہوئے سکھانے کی نیّت سے اُن کے سامنے بار بار اللہ اللہ کرتے رہیں تو وہ بھی
زَبان کھولتے ہی سب سے پہلا لفظ اللہ کہیں گے ۔
بچّےکی مَدَنی تربیّت کی حکایت
حضرتِ سیِّدُنا سَہْل بن عبداللہ تُسْتَری
علیہ رحمۃُ اللہِ الْبَرّی
فرماتے ہیں، میں تین سال کی عمر کا تھا کہ رات کے وَقت اُٹھ کر اپنے ماموں حضرتِ سیِّدُنا محمد بن سوار
کونَماز پڑھتے دیکھتا، ایک دن انہوں نے مجھ سے فرمایا،کیاتُو اُس