Brailvi Books

فیضانِ بسم اللہ
53 - 167
فرمانِ مصطَفٰے:(صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم )جس کے پاس میرا ذکر ہوا اور اس نے مجھ پر دُرُود شریف نہ پڑھا اُس نے جفاء کی۔
میٹھے میٹھے مصطَفٰے صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی شانِ عظمت نشان کیسی ہوگی ! یہ یاد رکھئے کہ سروَرِ کائنات صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم جَمیع مخلوقات اور جُملہ انبیاء و مُرسلین عَلَیھِمُ السّلام کے کمالات کے جامِع ہیں ،بلکہ جس کو جوملا سرکار صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہی کے صَدقے ملا ۔ 

        تو معلوم ہوا کہ جب سیِّدُنا عیسیٰ علیہ السلام مریضوں کو شِفا ء اندھوں کو آنکھیں اور مُردوں کو زندگی دے سکتے ہیں تو سرکارِ مدینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم یہ سب بدَرَجہ اولیٰ عطا فرماسکتے ہیں ۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !                صلّٰی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد
76 ہزار نیکیاں
حضرتِ سیِّدُناابنِ مسعودرضی اﷲ تعالیٰ عنہ ُسے رِوا یت ہے کہ تاجدارِ مدینہ منوَّرہ ،سردارِمکّہ مکرَّمہ، سروَرِ ہردَو سَرا، محبوبِ کبریا عَزَّوَجَلَّ و صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ فَرحَت نشان ہے، جو
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
پڑھے گا۔ اللہ تبارَکَ وَ تعالیٰ ہرحَرْف کے بدلے اُس کے نامہ اَعمال میں چار ہزار نیکیاں درْج فر مائیگا، چار ہزارگناہ بخْش دیگا اور چار ہزار دَرَجات بُلند فرما ئیگا ۔
(فِردوسُ الأخبار ج۴ ص۲۶ رقم الحدیث ۵۵۷۳)
Flag Counter