Brailvi Books

فیضانِ بسم اللہ
52 - 167
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس کے پاس میرا ذکر ہو اور وہ مجھ پر دُرُود شریف نہ پڑھے تو لوگوں میں وہ کنجوس ترین شخص ہے۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی عطا سے دیتے ہیں،
معاذَ اللہ عَزَّوَجَلَّ
اگر کوئی یہ عقیدہ رکھے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ نے کسی نبی یا ولی کو مرض سے شفا دینے یا کچھ عطا کرنے کا اختیا ر ہی نہیں دیا ۔تو ایساشخص حُکمِ قراٰ نی کو جھٹلا رہا ہے ۔پ ۳سورہ اٰ لِ عمران کی آیت نمبر ۴۹ اور اُس کا تَر جمہ پڑھ لیجئے
اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ
وَسوَسہ کی جڑ کٹ جائے گی اور شیطان ناکام و نامُراد ہوگا۔ چُنانچِہِ حضرتِ سیِّدُنا عیسیٰ روحُ اللہ
عَلیٰ نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلوٰۃُ وَالسَّلام
کے مُبارک قَول کی حِکایت کرتے ہوئے قراٰنِ پاک میں ارشاد ہوتا ہے :۔
وَاُبْرِیُٔ الۡاَکْمَہَ وَالۡاَبْرَصَ وَاُحۡیِ الْمَوْتٰی بِاِذْنِ اللہِ ۚ
ترجَمہ کنزُالایمان: اور میں شِفا دیتا ہوں مادرزاد اندھوں اور سفید داغ والے (یعنی کوڑھی)کو اور میں مُردے جِلاتا ہوں اللہ عَزَّوَجَلَّ کے حکم سے ۔ (پ۳ سورہ اٰلِ عمران آیت نمبر ۴۹) 

    دیکھا آپ نے ؟ حضرتِ سیِّدُنا عیسیٰ روحُ اللہ
عَلیٰ نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلوٰۃُ وَالسَّلام
صاف صاف فرمارہے ہیں کہ مَیں اللہ عَزَّوَجَلَّ کی بخشی ہوئی قدرت سے مادر زاد اندھوں کو بِینائی اور کوڑھیوں کو شِفا دیتا ہوں ۔ حتیٰ کہ مُردوں کو بھی زندہ کردیا کرتا ہوں ۔

    اللہ عَزَّوَجَلَّکی طرف سے انبِیاء عَلَیھِمُ السّلام کو طرح طرح کے اختیارات عطاء کئے گئے ہیں اور فیضانِ انبیاء سے اَولیاء کو بھی عطاکئے جاتے ہیں لہٰذا وہ بھی شِفا دے سکتے ہیں اور بَہُت کچھ عطا فرماسکتے ہیں ۔ جب حضرتِ سیِّدُنا عیسیٰ روحُ اللہ
عَلیٰ نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلوٰۃُ وَالسَّلام
کی یہ شان ہے تو آقائے عیسیٰ ،سردارِ انبیاء ،
Flag Counter