Brailvi Books

فیضانِ بسم اللہ
50 - 167
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جو شخص مجھ پر درود پاک پڑھنا بھول گیا وہ جنت کا راستہ بھول گیا۔
(۴)آ قا نے بَرْص کا عِلاج فرمایا
حضرتِ سیِّدُنا شیخ ابو اسحق رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں ،میرے کندھے پر بَرْص (کَوڑھ)کا داغ پیدا ہوگیا ،
اَلْحمدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ
خواب میں جنابِ رسالت مآب صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا دیدار ہواتو میں نے اپنے مرض کی شکایت کی ۔سرکارِ نامدار صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے دستِ شِفاء پھیرا ،صُبحْ جاگا تو
اَلْحمدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ
بَرْص کانام و نِشان تک نہ تھا ۔                (اَیْضاً ص ۵۳۱) 

         مرضِ عصیاں کی ترقّی سے ہُوا ہوں جاں بَلَب 

         مجھ کو  اچھّا  کیجئے  حالت  مِری  اچھّی  نہیں
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !          صلّٰی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد
(۵) آقا نے ہاتھ کے آبلے دُرُست کر د یئے
    ایک بُزُرگ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ بیان کرتے ہیں ،حضرتِ حَمّاد رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے ہاتھوں میں آبلے پڑکر پھٹ گئے تھے ، طبیبوں نے مُتَّفِقَہ طور پر رائے دی کہ ہاتھ کاٹ دیا جائے ۔حضرتِ سیِّدُنا حَمّاد رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں ،وہ رات میں نے انتہائی کَرب و اِضْطِراب کے عالَم میں گھر کی چھت پر گزاری ،اور گِڑگِڑا کر بارگاہِ خُداوندی عَزَّوَجَلَّ میں دعائے شِفاء کی ۔ جب سویا اور ظاہِری آنکھ بند ہوئی تو دل کی آنکھ کھُل گئی ،
اَلْحَمدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ
تاجدارِ رسا لت صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی خواب میں
Flag Counter