Brailvi Books

فیضانِ بسم اللہ
47 - 167
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جب تم مُرسلین (علیھم السلام )پر دُرُود پاک پڑھو تو مجھ پر بھی پڑھو بے شک میں تمام جہانوں کے رب کا رسول ہوں ۔
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو ! خواب میں عِلاج کا یہ واقِعہ نَیا نہیں ہے ۔ اللہ کے حبیب ،حبیبِ لَبِیب ،ہم گناہوں کے مریضوں کے طبیب عَزَّوَجَلَّ و صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم بَعطائے ربِّ مُجِیب عَزَّوَجَلَّ مریضوں کو شِفاء دیتے ہیں ۔چُنانچِہ حضرتِ سیِّدُناامام یوسُف بن اسمٰعیل نبہانی
قُدِّسَ سِرُّ ہُ الرَّبّانی
کی مشہور کتاب ''
حُجَّۃُ اللہِ علَی الْعٰلَمِین فِی مُعْجِزَاتِ سیِّد الْمُرسَلِین'' صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
کی دوسری جِلد سے خواب کے ذَرِیعہ شِفاء کی 5حِکایات سنئے ، اور اپنا ایمان تازہ فرمائیے۔
 (۱) آقا نے آنکھوں کو روشن فرمادیا !
حضرتِ سیِّدُنا محمد بن مُبارَک حربی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا بیان ہے ،علی ابوالکبیر علیہ رحمۃ اللہ القدیر نابینا تھے ، خواب میں جنابِ رسالت مآب صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے دیدارِ فیض آثار سے فیضیاب ہوئے ،میٹھے میٹھے مصطَفےٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے اُن کی آنکھوں پر اپنا دستِ شِفاء پھیرا ،صُبْحْ اُٹھے تو آنکھیں روشن ہوچکی تھیں ۔
 (مُلخَّص از حُجَّۃُ اللہِ عَلَی الْعٰلَمِین ج ۲ ص ۵۲۶)
                آنکھ عطا کیجئے  اُس میں ضیاء  دیجئے

                جلوہ قریب آگیا تم پہ کروڑوں دُرُود
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !             صلَّی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد
Flag Counter