دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں بھی کھانے کی ابتِداء و انتِہا کے وَقت اکثر بُلند آواز سے بسم اللہ شریف کے ساتھ دعائیں پڑھا ئی جاتی ہیں، مَدَنی قافِلوں کا مسافِر دعائیں اور سنَّتیں سیکھنے کی سعادت حاصِل کرتا رہتا ہے، آپ بھی دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں سفر کو اپنا معمول بنا لیجئے۔ عاشِقانِ رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مَدَنی قافِلوں کے تو کیا کہنے! سنئے اور جھومئے :۔
صِدّیقِ اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مَدَنی آپریشن فرما دیا
ایک عاشقِ رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا بیان اپنے انداز والفاظ میں پیش کرنے کی کوشِش کرتا ہوں ، ھمارا مَد َنی قافِلہ''ناکہ کھارڑی''(بلوچستان، پاکستان )میں سنَّتوں کی تربیّت کے لئے حاضِر ہو اتھا ،مَد نی قافِلے کے ایک مسافِر کے سر میں چار چھوٹی چھوٹی گانٹھیں ہوگئی تھیں جن کے سبب اُن کو آدھا سِیسی (یعنی آدھے سر)کا دَرْد ہوا کرتا تھا۔جب درد اُٹھتا تو درد کی طرف والے چِہرے کا حصّہ سیا ہ پڑجاتا اور وہ تکلیف کے سبب اِسقَدَر تڑپتے کہ دیکھا نہ جاتا۔ایک رات اِسی طرح وہ درد سے تڑپنے لگے ،ھم نے گولیا ں کِھلاکر اُن کو سُلادیا ۔صبح اُٹھے توہَشّاش بَشّاش تھے ۔ اُنہوں بتایا کہ
اَلْحَمْدُللہ عَزَّوَجَلَّ
مجھ پر کرم ہوگیا ، میرے خواب میں