Brailvi Books

فیضانِ بسم اللہ
43 - 167
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)مجھ پر کثرت سے دُرُود پاک پڑھو بے شک تمہارا مجھ پر دُرُود پاک پڑھنا تمہارے گناہوں کیلئے مغفرت ہے۔
بسم اللہِ اَوَّلَہ وَاٰخِرَہ
اُمُّ الْمُؤمِنِین حضرتِ سَیِّدَتُنا عائِشہ صِدّیقہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ تاجدارِ مدینہ، راحتِ قلب وسینہ، فیض گنجینہ ، صاحبِ مُعَطَّر پسینہ،باعثِ نُزولِ سکینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ و سلَّم کا فرمانِ باقرینہ ہے، جب کوئی شخص کھانا کھائے تو اﷲعَزَّوَجَلَّ کا نام لے۔ یعنی بسم اﷲ پڑھے اور اگر شُروع میں بسم اﷲ پڑھنا بھول جائے تو یوں کہے،
''بسم اللہِ اَوَّلَہ ٗ وَ اٰخِرَہ ٗ "۔
( ابوداو،د شریف ج ۳ ص ۳۵۶ رقم الحدیث۳۷۶۷)
شیطان نے کھانا اُگل دیا
حضرتِ سیِّدُنا اُ مَیَّہ بن مَخْشِی رضی اﷲ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں ، حُضُور سراپا نور ، فیض گَنجور،شاہِ غَیُور ، محبوبِ ربِّ غَفور عَزَّوَجَلَّ و صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم تشریف فرما تھے ۔ ایک شخص بِغیر بسم اﷲ پڑھے کھانا کھا رہا تھا، جب کھا چُکااور صِرْف ایک ہی لُقمہ باقی رَہ گیا تو وہ لُقمہ اُٹھایا اور اُس نے کہا ،
بسم اللہِ اَوَّلَہ ٗ وَ اٰخِرَہ ٗ ۔
تاجدارِ مدینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے مسکرا کر ارشاد فرمایا ، شیطان اِس کے ساتھ کھانا کھا رہا تھا، جب اِس نے اﷲعَزَّوَجَلَّ کا نام لیا تو جو کچھ اُس کے پَیٹ میں تھا اُگل دیا۔
 (ابُوداو،دشریف،ج ۳ ص ۳۵۶ رقم الحدیث ۳۷۶۸)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !            صلّٰی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد
Flag Counter