| فیضانِ بسم اللہ |
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس نے مجھ پر دس مرتبہ صبح اور دس مرتبہ شام درود پاک پڑھا اُسے قِیامت کے دن میری شفاعت ملے گی۔
مُسَوِّط:۔ افواہیں عام کرنے پر مقرَّر ہے ۔ وہ لوگوں کی زَبانوں پر افَواہیں جاری کروا دیتا ہے،اور اَصْل حقیقت سے لوگ بے خبر رہتے ہیں۔ دَاسِم:۔گھروں میں مقرَّر ہے۔ اگر صاحبِ خانہ گھر میں داخِل ہو کر نہ سلام کرے اور نہ بسم اللہ پڑھ کر قدم اندر رکھے ، تو یہ ان گھر والوں کو آپس میں لڑوا دیتا ہے، حتّٰی کہ طلاق یا خُلَع یامار پیٹ تک نَوبت پَہُنچ جاتی ہے۔ وَلْھَان:۔ وُضُو،نَماز اوردیگر عبادات میں وسوسے ڈالنے کے لئے مقرَّر ہے۔
(المنَبِّھات لِلْعَسقلانی، ص ۹۱)
گھریلو جھگڑوں کاعلاج
مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃ المنّان فرماتے ہیں ، گھر میں داخِل ہوتے وقت
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
پڑھ کر پہلے سیدھا قدم دروازہ میں داخِل کر نا چاہے پھر گھر والوں کو سلام کرتے ہوئے گھر کے اندر آئیں۔اگر گھر میں کوئی نہ ہو تو
اَلسَّلامُ عَلَیْکَ اَیُّہاَ النَّبِیُّ وَ رحْمَۃُ اللہِ وَ بَرَکاتُہ ٗ
کہیں۔ بعض بُزُرگوں کو دیکھا گیا ہے کہ دن کی ابتِداء میں گھر میں داخِل ہو تے وقت
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
اور
قُلْ ھُوَ اللہ
شریف پڑھ لیتے ہیں کہ اس سے گھر میں اِتِّفاق بھی رَہتا ہے (یعنی جھگڑا نہیں ہوتا )اور روزی میں بَرَکت بھی۔
(مِراٰۃالمناجِیح ج ۶ ص ۹)