Brailvi Books

فیضانِ بسم اللہ
4 - 167
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس نے مجھ پر دس مرتبہ صبح اور دس مرتبہ شام درود پاک پڑھا اُسے قِیامت کے دن میری شفاعت ملے گی۔
اﷲ عَزَّوَجَلَّ نے بعض انبیاء
علیھِمُ الصّلٰوۃُ وَالسَّلام
پرصَحائِف اورکُتُب نازِل فرمائیں جن کی تعداد ۱۰۴ ہے۔ ان میں سے60 صَحِیفے حضرتِ سیِّدُنا شُعیب
عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلوٰۃُ وَالسَّلا م
پر،30 صَحِیفے حضرت سیِّدُناابراہیم خلیلُ اﷲ
عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلوٰۃُ وَالسَّلام
پر،10صَحِیفے حضرتِ سیِّدُناموسیٰ کلیمُ اﷲ
عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلوٰۃُ وَالسَّلا م
پرتَورات شریف اترنے سے قبل نازِل ہوئے نیزچاربڑی کِتابیں نازِل ہوئیں:ـ

(۱)تَورات شریف حضرتِ سیِّدُناموسیٰ کلیم ُاﷲ
عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلوٰۃُ وَالسَّلا م
پر ۔ (۲)زَبورشریف حضرتِ سیِّدُناداو'د
عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلوٰۃُ وَالسَّلا م
پر۔ (۳)اِنجیلِ مُقدَّس حضرتِ سیِّدُنا عیسیٰ روحُ اﷲ
عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلوٰۃُ وَالسَّلا م
پر ۔ اور(۴)قراٰنِ مُبین جناب رَحْمَۃٌلِّلْعٰلَمین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر۔ ان تمام کتابوں اور جُملہ صَحائِف کامَتَن اورمَضامین قراٰنِ مجیدمیں اورسارے قراٰنِ مجیدکامضمون سورہ فاتِحہ میں اورسورہ فاتِحہ کا سارا مضمون
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
میں اور
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
کاسارامضمون اس کے حَرْف''ب''میں موجودہے،اوراسکے معنیٰ یہ ہیں کہ
بِیْ کانَ مَاکانَ وَبِیْ یَکُوْنُ مَایَکُوْنُ۔
 (یعنی جوکچھ بھی ہے مجھ(یعنی اﷲعَزَّوَجَلَّ)ہی سے ہے اورجوکچھ ہوگامجھ(یعنی
Flag Counter