جو خوش نصیب ''صدائے مدینہ '' لگاتے ہیں
اَلْحمدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ
ادائے سنَّت کا ثواب پاتے ہیں۔ یاد رہے پاؤں سے ہِلانے کی سب کو اجازت نہیں۔ صِرْف وہ بُزُرگ پاؤں سے ہِلا سکتے ہیں کہ جس سے سونے والے کی دل آزاری نہ ہوتی ہو۔ ہاں اگر کوئی مانِعِ شَرْعی نہ ہو تو اپنے ہاتھوں سے پاؤں دبا کر جگانے میں حَرْج نہیں۔ یقینا ہمارے میٹھے میٹھے آقا مدینے والے مصطَفٰے صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ا گر اپنے کسی غلام کو مبارَک پاؤں سے ہِلا دیں تو اُس کے سوئے نصیب جگا دیں اور کسی خوش بخت کے سر، آنکھوں یا سینے پر اپنا مبارَک قَدم رکھدیں تو خدا کی قَسم ! کونَین کاچین بخش دیں۔
مرتے وقت کلمہ پڑھنے کی فضیلت
اَلْحمدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ
ایسا لگتا ہیمحمدمُنیر حسین عطاری علیہ رحمۃُاللہِ الْبَاری کی خدمتِ دعوتِ اسلامی رنگ لائی اور انہیں آخِری وَقْت کَلِمَہ نصیب ہو گیا۔ اور