صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!معلوم ہوا کہ کھانے یاپینے سے قبل
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
پڑھ لینے سے جہاں آخِرت کا عظیم ثواب ہے وہیں دنیامیں بھی اس کا یہ فائدہ ہے کہ اگرکھانے یاپینے کی چیز میں کوئی مُضِر(نقصان دہ )اَجزاء شامل ہوں بھی تووہ
نقصان نہیں کریں گے ۔ حضرتِ سیِّدُناخالِدبن ولیدرضی اﷲ تعالیٰ عنہ پر زَہر اثر نہ کرنے کا یہ واقِعہ دیگر کُتُب میں کچھ الفاظ کے فَرْق کے ساتھ بھی ملتا ہے یا یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ایک سے زیادہ بار یہ کرامت ظاہِر ہوئی ہو۔ چُنانچِہ
حضرتِ سیِّدُناخالِدبن ولیدرضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے مقامِ ''حیرہ'' میں جب اپنے لشکر کے ساتھ پڑاؤ کیا تو لوگوں نے عرض کیا ،یاسیِّدی! ہمیں اندیشہ ہے کہ کہیں یہ عجمی لوگ آپ کوزَہر نہ دے دیں لھٰذا محتاط رہے گا۔ آپ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے فرمایا، ''لاؤ میں دیکھ لوں کہ عَجَمِیّوں کا