صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد
بیان کی کیسیٹ تحفۃً دیجئے
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے ! اِنفِرادی کوشِش سے کتنا فائدہ ہوتا ہے !لھٰذا ہر مسلمان پر اِنفِرادی کوشِش کرنا اور ا ن کو نَمازوں کی دعوت دینا چاہے ۔ اجتِماع وغیرہ کیلئے اگر بس یا ویگن میں آئیں تو ڈرائیور و کنڈیکٹر کو بھی شرکت کی درخواست کرنی چاہے ۔اگر باِ لفرض کوئی آنے کیلئے تیّار نہیں ہوتا تو سننے کی درخواست کرکے اُس کو بیان کی کیسیٹ پیش کردی جائے ،اور وہ سن لے تو واپَس لے کر دوسری دی جائے ۔ اور جہاں تک ممکن ہو بیان کی کیسیٹیں دیکر بدلے میں اُن سے گانوں کی کیسیٹیں لیکر ڈب کروا کر مزید آگے بڑھادینی چاہیں،اِس طرح کچھ نہ کچھ گناہوں بھری کیسیٹوں کا
اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ
خاتِمہ ہوگا ۔ اِنفِرادی کوشِش اور سمجھانا ترک نہیں کرنا چاہے ۔ اللہ ربُّ الْعٰلَمین
جَلَّ جلَالُہ پارہ ۲۷ سورۃُالذّٰرِیٰت کی آیت نمبر ۵۵ میں ارشاد فرماتاہے ،
وَّ ذَکِّرْ فَاِنَّ الذِّکْرٰی تَنۡفَعُ الْمُؤْمِنِیۡنَ ﴿۵۵﴾
(پ ۲۷سورۃُالطُّور آیت نمبر ۵۵ )
تَرجَمہ کنزُالایمان : اور سمجھاؤ کہ سمجھانا مُسلمانوں کو فائدہ دیتا ہے ۔