Brailvi Books

فیضانِ بسم اللہ
29 - 167
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جب تم مُرسلین (علیھم السلام )پر دُرُود پاک پڑھو تو مجھ پر بھی پڑھو بے شک میں تمام جہانوں کے رب کا رسول ہوں ۔
کوشِش فرمائی ہے۔
      اَلْحَمْدُللہ عَزَّوَجَلَّ
دعوتِ اسلامی کے مُبلِّغین بھی اِنفِرادی کوشِش کرنے والی سنَّت پر عمل کر کے لوگوں کے دِلوں میں عشقِ رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی شَمْعْ روشن کرنے میں مشغُول ہیں۔ اُن کی اِنفِرادی کوششوں کی بَرَکتوں بھری تحریریں کبھی کبھی مجھے نظر نواز ہوجاتی ہیں چُنانچِہ
ڈرائیور پر اِنفِرادی کوشش
ایک عاشقِ رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے مجھے تَحریر دی تھی ، اُس کا خُلاصہ اپنے انداز و الفاظ میں عرض کرنے کی کوشِش کرتا ہوں ، ''دعوتِ اسلامی کے مَدَنی مرکز فیضانِ مد ینہ (بابُ المدینہ کراچی)میں جُمَعرات کو ہونے والے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتِماع میں شرکت کیلئے مختلف عَلاقوں سے بھر کر آئی ہوئی مخصوص بسیں واپَسی کے انتظار میں جہاں کھڑی ہوتی ہیں، وہاں سے گزرا تو کیا دیکھتا ہوں کہ ایک خالی بس میں گانے بج رہے ہیں اور ڈرائیور بیٹھ کر چرس کے کَش لگا رہا ہے ، میں نے جاکر ڈرائیور سے مَحَبَّت بھرے انداز میں مُلاقات کی ،
اَلْحَمدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ
ملاقات کی بَرَکات فوراً ظاہِر ہوئیں اور اُس نے خود بخود گانے بند کردئیے اور چرس والی سگریٹ بھی بُجھادی ۔میں نے مُسکَراکر سنّتوں بھرے بیان کی کیسیٹ قَبْر کی پہلی رات اُس کوپیش کی ،اُس نے اُسی وقت ٹیپ ریکارڈر میں لگادی ،
Flag Counter