Brailvi Books

فیضانِ بسم اللہ
27 - 167
فرمانِ مصطَفٰے:(صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم )جس نے یہ کہا جزی اللہ عنّا محمّدا مّا ھو اھلہ ستر فِرشتے ایک ہزار دن تک اس کیلئے نیکیاں لکھتے رہیں گے۔
کھانے والااُس سے کہتاہے،آئیے آپ بھی کھالیجئے،عام طورپرجواب ملتا ہے ، ''بسم اﷲ''یا اس طرح کہتے ہیں،''بسم اﷲکیجئے!''بہارِشریعت حصّہ ۱۶ صفحہ ۳۲ پر ہے کہ ، ''اِس موقع پر  اِس طرح بسم اﷲکہنے کوعُلَماء نے بَہُت سخْت ممنوع قرار دیا ہے ۔ ''ہاں یہ کہہ سکتے ہیں،بِسم اﷲ پڑھ کر کھالیجئے۔بلکہ ایسے موقع پردُعائیہ الفاظ کہنابہترہے،مَثَلًا
باَرکَ اللہُ لَنَا وَلَکُمْ
یعنی اﷲ عَزَّوَجَلَّ ہمیں اور تمہیں بَرَکت دے ۔ یا اپنی مادری زَبان میں کہہ دیجئے ۔اﷲعَزَّوَجَلَّ بَرَکت دے ۔
بسم اللہ کہنا کب کُفر ہے
حرام وناجائزکام سے قبل بسم اﷲشریف ہرگز،ہرگز،ہرگزنہ پڑھی جائے کہ''فتاویٰ عالمگیری '' میں ہے،''شراب پیتے وَقْت،زِناکرتے وَقْت یا جُواکھیلتے وَقْت بسم اللہ کہناکُفْر ہے۔ ''
(فتاوی عالمگیری ج ۲ ص۲۷۳)
فِرشتے نیکیاں لِکھتے رہتے ہیں
حضرتِ سیِّدُناابُوہُریرہ ر ضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ سرکارِمدینہ، سلطانِ باقرینہ ،قرارِ قلب وسینہ،فیض گنجینہ،صاحِبِ مُعَطّر پسینہ ،باعثِ نُزُولِ سکینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا ، اے ابُوہریرہ (رضی اﷲ تعالیٰ عنہ)''جب تم وُضوکر و تو
بسم اللہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہ
کہہ لیاکروجب تک تمھارا وُضوباقی رہے گااُس وَقْت تک تمھارے فِرِشتے(یعنی کِراماً کاتِبِین )تمہارے لئے نیکیاں لکھتے
Flag Counter