| فیضانِ بسم اللہ |
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جو مجھ پر ایک مرتبہ دُرُود شریف پڑھتا ہے اللہ تعالیٰ اُس کیلئے ایک قیراط اجر لکھتا ہے اور قیراط احد پہاڑ جتنا ہے ۔
خواب میں اپنے آپ کو وسیم عطّاری کی قَبْر کے پاس پایا،یکایک قَبْر شَق ہوئی اور مرحوم سر پر سبز سبز عِمامہ سجائے ہوئے سفید کفن میں ملبوس باہَر نِکل آئے ! کچھ بات چیت کی اور پھر قَبْر میں داخِل ہوگئے اورقَبْر دوبارہ بند ہوگئی ۔ اﷲ عَزَّوّجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری مغفِرت ہو۔ یااللہ عَزَّوَجَلَّ میری ،مرحوم کی اور امّتِ محبوب صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی مغفِرت فرما ۔اور ہم سب کو دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں اِستِقامت دے اور مرتے وقت ذِکر و دُرُود اورکَلِمہ طیّبہ نصیب فرما ۔
امین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ سلَّم
عاصی ہوں، مغفِرت کی دعائیں ہزار دو نعتِ نبی سنا کے لحد میں اُتار دو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد
بسم اللہ کیجئے کہنا ممنوع ہے
بعض لوگ اِس طرح کہہ دیتے ہیں،''بسم اﷲ کیجئے !''''آؤجی بسم اﷲ!'' ''میں نےبسم اﷲ کرڈالی''،تاجِرحضرات جودن میں پہلاسودابیچتے ہیں اُس کو عُمُوماً ''بَونی''کہا جاتاہے مگربعض لوگ اس کوبھی''بسم اﷲ''کہتے ہیں ، مثلاً '' میری توآج ابھی تک بسم اﷲہی نہیں ہوئی!''جن جملوں کی مثالیں پیش کی گئیں یہ سب غَلَط اندازہیں۔اسی طرح کھاناکھاتے وقت اگر کوئی آجاتاہے تواکثر